10 جولائی 2014 - 08:19
ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات مثبت رہے

اسلامی جمہوریۂ ایران کے نائـب وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ کے درمیان جامع معاہدے کے متن کے مسودے کی تدوین کےحوالے سے جاری مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق سید عباس عراقچی اور ھلگا اشمید نے کل بدھ کو ویانا کے وقت کے مطابق گیارہ بجے سے کوبرگ ہوٹل میں جامع ایٹمی معاہدے کے متن کی تدوین کے سلسلے میں شام چھ بجے تک مذاکرات انجام دیئے ۔ ایسے میں کہ جب ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے نمائندوں کی جانب سے ویانا میں ایٹمی مذاکرات کے چھٹے دور ميں کل آٹھویں دن بھی تبادلۂ خیال کا سلسلہ جاری رہا، فرانس کے وزیر خارجہ نے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان اختلاف پائے جانے کا دعوی کیا ہے ۔ فرانسیسی وزیر خارجہ لوران فابیوس نے کل بدھ کو اس ملک کی پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے روس اور گروپ پانچ جمع ایک کے دیگر اراکین کے درمیان اختلاف کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان مذاکرات میں اصلی اختلافات ميں سے کوئی بھی اختلاف حل نہيں ہوا ہے اور امریکہ نے مذاکرات میں شامل ملکوں کے وزرائے خارجہ سے کہا ہے کہ وہ ویانا سے لوٹ جائیں ۔ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے فریقوں کے درمیان اختلاف پائے جانے کے فابیوس کے دعوے کو جرمنی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسترد کردیا ہے ۔ اس سلسلے ميں کیتھرین اشٹن کے ترجمان مائیکل مین نے کل سہ پہر کو ویانا میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں گروپ پانچ جمع ایک کے اراکین کے درمیان کسی بھی قسم کا اختلاف پائے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے مسئلے میں گروپ پانچ جمع ایک کے اراکین کے درمیان کوئی اختلاف نہيں پایا جاتا اور سب متحد ہیں ۔

.......

/169